پاکستانی انجینئر کی تنخواہ ادا نہ کرنے پر غیر ملکی جہاز کو کراچی میں روک لیا گیا

پاکستانی انجینئر کی تنخواہ ادا نہ کرنے پر غیر ملکی جہاز کو کراچی میں روک لیا گیا

کے پی ٹی انتظامیہ نے جہاز روکنے کی تصدیق کردی، ادائیگی کے بعد ہی روانگی ہوگی
پاکستانی انجینئر کی تنخواہ ادا نہ کرنے پر غیر ملکی جہاز کو کراچی میں روک لیا گیا

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

کراچی پورٹ ٹرسٹ پر لنگر انداز ہونے والے جہاز کو انتظامیہ نے پاکستانی انجینئر کی تنخواہ ادا نہ کرنے پر روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے سمینٹ کی ایکسپورٹ کیلیے برتھ نمبر 19 پر لنگر انداز ہونے والے جہاز کو پاکستانی انجینئر کی 21 ماہ کی تنخواہ ادا نہ کرنے پر روکا۔

پاکستانی انجینئر کی شکایت پر وزارت بحری امور نے ایکشن لیا اور کے پی ٹی انتظامیہ کو جہاز کو اُس وقت تک روکنے کی ہدایت کی جب تک وہ پاکستانی عملے کے واجبات کو ادا نہیں کردیتا۔

کے پی ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عملے کی تنخواہ ادا ہونے کے بعد ہی جہاز کو روانگی کی اجازت ہوگی۔ حکام کے مطابق آسکرون نامی جہاز میں سیمنٹ ایکسپورٹ ہونا ہے اور یہ دبئی سے تعلق رکھنے والے کمپنی کا جہاز ہے جس پر تنزانیہ کا جھندا لگا ہوا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!