پاکستانی پروفیسر سمیت محققین کی ٹیم نے سپر کمپیوٹنگ کا نوبل انعام جیت لیا
Webdesk
|
10 Dec 2024
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیر خالد نے کلائمیٹ ماڈلنگ میں گورڈن بیل پرائز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی ریسرچر سمیت پوری ٹیم کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پروجیکٹ تیار کرنے پر سپر کمپیوٹنگ کا نوبل انعام دیا گیا۔
گورڈن بیل پرائز ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ میں شاندار کامیابیوں اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے جدید متوازی کمپیوٹنگ کی شراکت کا ایک سالانہ ایوارڈ ہے، اس ایوارڈ کو سپر کمپیوٹنگ کی دنیا کا نوبیل انعام بھی کہا جاتا ہے۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیر خالد یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
ایسوسی ایشن فار کمپیوٹنگ مشینری (اے سی ایم)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم نے یہ ایوارڈ اپنے منصوبے (ایگزاسکیل کلائمیٹ ایمولیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ارتھ سسٹم ماڈل آٹ پٹ کو بڑھانا اور پیٹا بائٹس کو ان کے اسٹوریج میں محفوظ کرنا)کے لیے حاصل کیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر خالد کا یہ اہم کام موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے درست پیشگوئی اور وقتی خبر دینے کا ایک منصوبہ ہے، ان پیشگوئیوں میں سیلاب، گرمی کی شدید لہروں اور سمندری طوفانوں کی معلومات شامل ہیں۔
Comments
0 comment