پاکستانیوں نے ایک ماہ میں 22 ارب مالیت سے زائد کے موبائل باہر سے منگوائے

پاکستانیوں نے ایک ماہ میں 22 ارب مالیت سے زائد کے موبائل باہر سے منگوائے

ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردییے
پاکستانیوں نے ایک ماہ میں 22 ارب مالیت سے زائد کے موبائل باہر سے منگوائے

ویب ڈیسک

|

24 Sep 2024

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) کے مطابق، پاکستان نے رواں سال اگست میں 79 کروڑ چالیس ہزار ملین ڈالر سے زائد مالیت کے اسمارٹ فونز درآمد کیے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 22 ارب روپے کی خطیر رقم بنتی ہے ۔

رپورٹ میں ملک کے لوگوں کی طرف سے موبائل فون کی درآمد میں ملے جلے رجحانات کا انکشاف ہوا ہے۔اگست 2024 میں موبائل فون کی درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی۔

تاہم، ماہانہ بنیاد پر  جولائی 2024 کے مقابلے اگست 2024 میں درآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستانیوں نے اگست میں موبائل فون کی درآمد پر 79.4 ملین ڈالر خرچ کیے جو جولائی میں 64.5 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دو مہینوں میں پاکستان نے 143.8 ملین ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے ہیں۔

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دوسرے مہینے موبائل فون کی درآمد میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی۔

 

گزشتہ مالی سال سے موجودہ مالی سال کا موازنہ کریں تو پہلے دو مہینوں میں موبائل فون کی درآمدات 143.8 ملین ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 174.5 ملین ڈالر سے کم ہیں۔

 

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے 1.898 بلین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!