پنجاب میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 10 افراد جاں بحق

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 10 افراد جاں بحق

طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں
پنجاب میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 10 افراد جاں بحق

Webdesk

|

26 Jul 2026

لاہور:  پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پنجاب بھر میں جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔ چھتیں گرنے اور برساتی پانی میں ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

لاہور میں طوفانی براشوں کے دوران چھتیں گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔ کئی زخمی ہیں۔قصور میں چھت گرنے سے 2 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ تین زخمی ہوئے۔

گجرات میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے تین بھائی بہن جان سے گئے۔حجرہ شاہ مقیم میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے۔ گوجرانوالہ میں برساتی پانی میں ڈوبنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ستائیس جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاں میں طغیانی کی صورتحال پر اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے تمام دریاں کا بہاو مستحکم رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!