پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت قانون پیش
اسپیکر ملک احمد خان نے قانون متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا
Webdesk
|
14 May 2024
پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت کا قانون پیش کرلیا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی کو ارسال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہتک عزت قانون 2024 پیش کردیا گیا ہے، جس کو متعلقہ کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی سفارشات آئندہ دو روز میں پیش کرے گی جس کے بعد بل کو صوبائی اسمبلی مین منظوری کیلیے بھیجا جائے گا۔
اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کا اطلاق صوبے میں فی الفور کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ہتک عزت قانون کی منظوری کے بعد اس حوالے سے سخت قوانین بنائے جائیں گے اور قید و بڑے جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment