میر رضا کے نکاح کے روز اہل خانہ کا دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان

میر رضا کے نکاح کے روز اہل خانہ کا دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان

پروگرام کا آغاز رات 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، عوام سے شرکت کی اپیل
میر رضا کے نکاح کے روز اہل خانہ کا دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2026

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کے نکاح کے روز اہل خانہ نے 29 اگست کو شاہراہِ فیصل کے نرسری بس اسٹاپ پر دعائیہ اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

اہل خانہ کی جانب سے شادی کارڈ کی طرز پر دعائیہ تقریب کا کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اجتماع کا مقصد میر رضا کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ ان کے لیے دعائے مغفرت اور انصاف کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

شیڈول کے مطابق پروگرام کا آغاز رات 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، پھر نعت، قرآن و سنت پر بیان، دعائے مغفرت، استغفار، خراج عقیدت اور دعا سمیت مختلف مراحل شامل ہوں گے۔ اجتماع کا اختتام رات ساڑھے 12 بجے دعائے اختتام کے ساتھ ہوگا۔

منتظمین نے شرکا سے شرکت کرکے میر رضا کے لیے دعا اور انصاف کی آواز میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!