1 hour ago
پمز سانحہ: جاں بحق 14 نومولود بچوں کی میتیں لواحقین کے حوالے، اہل خانہ کا ڈی این اے کا مطالبہ
ویب ڈیسک
|
27 Aug 2026
اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 14 نومولود بچوں کی میتیں ان کے اہلخانہ کے حوالے کردی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کی صبح اسپتال کی نرسری میں آگ لگی، جس کے نتیجے میں 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے وقت نرسری میں 15 نومولود موجود تھے، جن میں سے ایک بچے کو ایک خاتون ڈاکٹر نے بحفاظت باہر نکال لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے بعد لگی۔ واقعے کے بعد جاں بحق بچوں کی میتیں اہلخانہ کے حوالے کی گئیں۔
میتیں وصول کرنے کے موقع پر بعض لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ خاندانوں نے کہا کہ انتظامیہ نے عجلت میں میتیں بغیر شناخت کے ہمارے حوالے کردیں۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بچوں کی شناخت سے متعلق لواحقین کے تحفظات بھی سامنے آ گئے ہیں۔
Comments
0 comment