پنکی کی مخالفت کے باوجود عدالت کا بڑا فیصلہ
Webdesk
|
18 May 2026
کراچی: کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 8 جنوبی کی عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ملزمہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کی مزید تحقیقات اور اہم شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ملزمہ سے مزید پوچھ گچھ ضروری ہے، جس پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کو 4 روز کے لیے پولیس تحویل میں دے دیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمہ سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تفتیش کا دائرہ بھی وسیع کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment