پنکی کیس میں پولیس کی ایک اور سنگین غفلت سامنے آگئی

پنکی کیس میں پولیس کی ایک اور سنگین غفلت سامنے آگئی

پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں یہ بات سامنے آئی ہے
پنکی کیس میں پولیس کی ایک اور سنگین غفلت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

25 May 2026

کراچی میں منشیات کیس کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات میں پولیس تفتیش پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ نے تحقیقات کے طریقہ کار سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

پولیس دستاویزات کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری بارہ مئی کو گارڈن کے ایک فلیٹ سے ظاہر کی گئی، تاہم رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ سولہ مئی کو گرفتار کیے گئے دو مبینہ ساتھیوں، ذیشان اور سہیل، کو بھی اسی فلیٹ سے حراست میں لیا گیا۔

عدالتی ریکارڈ میں شامل رپورٹ کے مطابق ملزمہ اور اس کے ساتھیوں سے منشیات برآمد ہونے کی تفصیلات بھی تقریباً ایک جیسی درج کی گئی ہیں، جس کے بعد تفتیشی عمل پر شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے پیش کی گئی معلومات سے یہ تاثر سامنے آ رہا ہے کہ ابتدائی برآمدگی کی تفصیلات بعد میں گرفتار ہونے والے ملزمان کے مقدمات میں بھی شامل کر دی گئیں۔

قانونی حلقوں کے مطابق رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیس کی شفافیت، تفتیشی معیار اور شواہد کے اندراج کے طریقہ کار پر مزید سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!