پرویز الہی کی جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

پرویز الہی کی جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

پرویز الہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، ذرائع
پرویز الہی کی جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2023

تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے، ان کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث ان کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔ 

پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔ ن کے اسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!