آپریشن عزم استحکام، عمران خان کا ملک کی خاطر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
ویب ڈیسک
|
5 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا۔
اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے اے پی سی میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے نمائندے اس کانفرنس میں صرف سامع کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ پاکستان کی خاطر کیا ہے، پارٹی رہنما شرکت کر کے حکومت کی آپریشن کے حوالے سے منصوبہ بندی سنیں گے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جیل میں بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا۔
Comments
0 comment