آپریشن عزم استحکام سے ملک میں عدم استحکام آئے گا، فضل الرحمان

آپریشن عزم استحکام سے ملک میں عدم استحکام آئے گا، فضل الرحمان

ہم 300 سالہ غلامی کے خلاف جنگ کی تاریخ رکھتے ہیں، جرنیلوں کی غلامی کیسے قبول کریں، فضل الرحمان
آپریشن عزم استحکام سے ملک میں عدم استحکام آئے گا، فضل الرحمان

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2024

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام سے ملک میں عدم استحکام آئے گا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا آپریشن استحکام پاکستان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن عزمِ استحکام درحقیقت عدمِ استحکام ثابت ہوگا، آئین تمام صوبوں کو اختیارات دیتا ہے اور ہر ادارے کے دائرہ کار کا تعین بھی کرتا ہے تو پھر اسٹیبلشمنٹ بالادستی پر بضد کیوں ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم 300 سالہ غلامی کے خلاف جنگ کی تاریخ رکھتے ہیں، غلامی قبول نہ کرنے کی پاداش میں انگریز کے خلاف 50 ہزار سے زائد مجاہدین کو سولی چڑھا دیا گیا تو اب جرنیلوں کی غلامی کیسے قبول کریں گے ؟ 

اُن کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جیسے وہ چاہیں ویسے ہی ہو،  ملک میں ریاستی رٹ ختم ہوچکی ہے، کے پی کے میں رات ہوتے ہی پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے اور یہ سب ماضی میں ہونے والے فوجی آپریشنز کے نتائج ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!