آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، بھارت آج بھی خوفزدہ

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، بھارت آج بھی خوفزدہ

آئی ایس پی آر نے ترانہ ریلیز کردیا
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، بھارت آج بھی خوفزدہ

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2025

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ سال مکمل ہوگئے،  27 فروری 2019 کا سورج پاکستان کے لیے فتح کی نوید لے کر طلوع ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 26 فروری 2019 کو بھارت کی جانب سے بالاکوٹ کے علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا سرجیکل سٹرائیک کا پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے موثر جواب دیا۔

پاکستانی افواج نے یہ دنیا کو پیغام دیا تھا کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہادر اور مضبوط افواج ہیں۔

پاکستانی افواج اپنے وطن کے ایک ایک چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں،ہم اپنے پاک افواج کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گےاگر کبھی دوبارہ بھارت نے ایسی حرکت کی تو ہم ان کو منہ توڑ جواب دیں گے،27 فروری کے واقعے کے بعد دوبارہ بھارت پاکستان کے خلاف ایسا کوئی اقدام اٹھانے کی جرآت تک نہیں کرے گا۔

26 فروری 2019 کو بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیاحقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعوی کیا۔

بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا، جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف-16 مار گرانے میں ناکام رہی بھارت خود ایک جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور چھ فوجی گنوا بیٹھی، جس سے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

فارن پالیسی کے مطابق، پاکستان نے امریکی حکام کو ایف-16 طیاروں کی گنتی کی اجازت دی، جس کے بعد تصدیق ہو گئی کہ تمام طیارے موجود ہیں اور بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ بلوم برگ نے بھی پاکستانی ایف 16 طیارے کو گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستانی ایف 16 مار گرایا، لیکن امریکی رپورٹ نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے بھی بھارتی دعوے کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ کوئی ایف 16 طیارے تباہ نہیں کیا گیا۔

امریکی میڈیا میں اس بات کا تذکرہ بھی ہے کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو حراست میں لے کر عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا، جس نے بھارتی شکست کو مزید نمایاں کر دیا بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستانی فضائیہ نے موثر جوابی کارروائی کی۔

جس میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا بھارت کی طرف سے جنگی جنون اور جھوٹے دعوے انتخابی فائدے کے لیے کیے گئے، لیکن سچائی سامنے آتے ہی اس کا بیانیہ ناکام ہو گیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ” دشمنا سُن‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ 

نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے ۔

پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا 27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس گزرنے کے موقع پر افواج پاکستان کی جر١ت و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آج سے چھ برس قبل، 27 فروری 2019  کے دن  پاکستان ائیر فورس کی جانب سے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئےہماری افواج  نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں  پاکستان ائیر فورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں اور وطن سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی طرح کی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت و قابلیت رکھتی ہے افواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر عظیم قربانیاں ہیں جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی.پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے، لیکن جب کبھی پاکستان کی قومی سلامتی  اور استحکام پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی، تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!