پشاور، لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں نے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا
شہریوں نے زبردستی فیڈز کھلوا دیے
Webdesk
|
26 Jul 2024
خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں نے پیسکو کے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر زبردستی فیڈر کھلوا کر بجلی بحال کروادی۔
پشاور میں قائم پیسکو کے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن کے باہر بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ ایک ہزار سے زائد شہریوں نے احتجاج کیا، اسی دوران کچھ مشتعل مظاہرین پیسکو کے دفتر میں داخل ہوئے۔
مظاہرین نے پیسکو دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولا اور گلوزئی، محمد زئی کے فیڈرز عملے کو دباؤ دے کر کھلوائے۔
پیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے اندر داخل ہوکر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو زبردستی اور دھمکیاں دے کر فیڈرز کھلوائے اور لوڈ کم کرنے کیلیے عملے پر دباؤ بھی ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 80فیصد جبکہ محمد زئی فیڈر پر لاسز 72 فیصد ہیں، جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔
Comments
0 comment