پشاور: پاک فوج کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
Webdesk
|
31 May 2024
پشاور: پاک فوج نے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔
فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دستی بم ،گولیاں اورہتھیار بھی برآمد ہوئے ، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بیگناہ شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہا، علاقے میں دیگردہشتگردوں کی تلاش کیلئے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
Comments
0 comment