پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے پہلے روز 9 مئی کو کراچی، اسلام آباد، پشاوراور لاہور سے پروازیں روانہ ہوں گی
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

Webdesk

|

8 Apr 2024

 کراچی:  پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا۔ اس دوران 20 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا اور 10 جون تک جاری رہے گا، اس دوران 20ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے پہلے روز 9 مئی کو کراچی، اسلام آباد، پشاوراور لاہور سے پروازیں روانہ ہوں گی، جن کے ذریعے تقریبا ایک ہزار سے زائدعازمین حجازمقدس روانہ ہوں گے۔

پی آئی اے کی خصوصی حج اور شیڈول پروازیں جدہ اور مدینہ کیلئے آپریٹ ہوں گی، پی آئی اے اپنے قبل از حج آپریشن میں بوئینگ 777اور ائیر بس A320 ساختہ طیارے استعمال کرے گا۔

پی آئی اے کے حج آپریشن کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ ملتان، سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

فیصل آباد سے کنکٹینگ پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔جس کے بعد پی آئی اے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا اور اس کا اختتام 21 جولائی کو ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!