پی آئی اے نے عمرہ پر جانے والوں کو خوشخبری سنادی
پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔
Webdesk
|
30 Jun 2024
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی، ایئر لائن نے کرائے میں بڑی کمی کردی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔
اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار روپے ہوگا جبکہ کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا ۔
پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے۔ پہلے کریہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ سہولت 15 جولائی تک رہے گی۔
Comments
0 comment