پی ٹی آئی ڈٹ گئی، آج ہر صورت اسلام آباد میں جلسے کا اعلان، پولیس نے پنڈال گھیر لیا

پی ٹی آئی ڈٹ گئی، آج ہر صورت اسلام آباد میں جلسے کا اعلان، پولیس نے پنڈال گھیر لیا

اجازت نامہ منسوخ ہونے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے جلسہ گاہ کو خالی کرا کے کنٹرول سنبھال لیا
پی ٹی آئی ڈٹ گئی،  آج ہر صورت اسلام آباد میں جلسے کا اعلان، پولیس نے پنڈال گھیر لیا

ویب ڈیسک

|

6 Jul 2024

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اجازت منسوخ کیے جانے کے بعد تحریک انصاف نے آج وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو دیے گئے جلسہ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی بھاری نفری نے ترنول میں جلسہ گاہ پہنچ کر پنڈال کو خالی کروا لیا جبکہ اسٹیج بھی ہٹا دیا۔

پولیس اور انتظامیہ نے اسٹیج کیلیے رکھے گئے کنٹنر بھی قبضے میں لے لیے اور مؤقف دیا کہ این او سی منسوخ ہونے کے بعد جگہ خالی کرائی جارہی ہے اس کے علاوہ پولیس نے پنڈال کے اطراف میں خار دار تاریں بھی لگادیں ہیں۔

اُدھر انتظامیہ کے اچانک این او سی منسوخ کرنے اور پولیس کے ایکشن کے بعد تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اسلام آباد کے پختونخوا ہاؤس میں اہم اور ہنگامی اجلاس ہوا۔

پی ٹی آئی قیادت نے مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کیے اور ترنول میں آج ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا کہ صبح ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ کل سہ پہر دو بجے سے ہو گا، قافلے تین بجے سے ترنول پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کل شام چھ بجے ترنول کے مقام پر ہزاروں کارکن پہنچیں گے، جو بھی ہو ہم جلسہ کرکے رہیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!