پی ٹی آئی جلسے سے قبل پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، صنم جاوید کے والد گرفتار

پی ٹی آئی جلسے سے قبل پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، صنم جاوید کے والد گرفتار

پولیس نے وحدت کالونی سے جاوید اقبال کو گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
پی ٹی آئی جلسے سے قبل پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، صنم جاوید کے والد گرفتار

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2024

لاہور میں جلسے سے قبل پولیس نے تحریک انصاف کے حامیوں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے سے قبل پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا اور ‏صنم جاوید کے والد کو پولیس  نے گرفتارکر لیا۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کے والد  جاوید اقبال کو لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں اُن کی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے حراست میں لیا اور انہیں زبردستی  اپنے ہمراہ لے جاکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!