پی ٹی آئی کا گرفتاریوں کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا گرفتاریوں کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ

بھوک ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لگایا جائے گا، اراکین اسمبلی بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے
پی ٹی آئی کا گرفتاریوں کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدیداروں نے پارٹی چیئرمین، رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین 23 جولائی سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے رے ہیں، جس کا آغاز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس سے ہوگا جہاں قومی اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ بھوک ہڑتال میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر اور دیگر ارکان بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین احتجاج کے دوران پارٹی کے بانی عمران خان کی طویل قید کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے توقع ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ بھوک ہڑتال کے ساتھ احتجاج بھی کریں گے۔

یہ فیصلہ پیر کے روز اسلام آباد میں پارٹی کے سیکرٹریٹ کے اندر سے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن کی دارالحکومت پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حسن اور پی ٹی آئی کے دیگر ارکان پاکستان مخالف پروپیگنڈے اور ملک کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے مشتبہ تھے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے بانی نے بھی اڈیالہ جیل میں مبینہ ناروا سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!