پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لیے پالیسی بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لیے پالیسی بنانے کا فیصلہ

پالیسی کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لیے پالیسی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے سوشل میڈیا سے متعلق پارٹی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے مؤقف کے بعد نتائج کو دیکھتے ہوئے قیادت نے نئی پالیسی بنانے فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی کے تحت آئندہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بیانات تصدیق کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ سیاسی کمیٹی نے 1971 سے متعلق کیے جانے والے ٹویٹ کی صورت حال کے بعد کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے ٹویٹ کا معاملہ قانونی کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت کردی جبکہ سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی سے بھی لی جائے گی اور انہیں اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی جائے گی۔

پالیسی کے تحت پارٹی اورمرکزی قیادت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کا میکانزم بنایا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پالیسی کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، ان سے 24 گھنٹے میں مرکزی قیادت ملاقات کرے گی اور پھر منظوری ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!