پی ٹی آئی کو رؤف حسن کی طرح دیگر رہنماؤں پر بھی حملے کا خدشہ
ویب ڈیسک
|
22 May 2024
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے نیب آرڈیننس کیس میں انہیں آن لائن عدالت میں لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر روف حسن کی طرز پر مزید کسی پر حملہ ہوا تو احتجاج ہوگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ القادر کیس میں گواہوں نے بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس میں کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔روف حسن پر حملے پر بانی پی ٹی آئی نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات لگانا چاہیے تھی، پولیس روف حسن کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے اسکی کاپی مجھے مل چکی ہے۔سپریم کورٹ اس حملے پر جوڈیشل انکوائری کروائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مئی کے ماہ میں پی ٹی آئی پر سختیوں کا ایک سال ہو چکا ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی منی ٹریل دے چکے ہیں دبئی لیکس میں جن کے نام آئے ان کو بھی منی ٹریل دینا ہو گی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سماعت کی طرز پر بانی پی ٹی آئی بھی نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کی سماعت چاہتے ہیں۔ ہم نے ابھی تک روف حسن پر حملے کا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔
Comments
0 comment