پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی بھی الیکشن سے دستبردار
اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا، پارٹی ٹکٹ بھی واپس
ویب ڈیسک
|
17 Jan 2024
پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔
اعظم سواتی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوگئے اور پارٹی کو ٹکٹ واپس کردیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ جب اعظم سواتی الیکشن ہی نہیں لڑ رہے تو وہ پھر آپ اپنی درخواست واپس لے لیں۔
عدالت نے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹادی۔
Comments
0 comment