پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کو وفاداری تبدیل کروانے کیلیے جبری گمشدہ کرنے کا آغاز

پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کو وفاداری تبدیل کروانے کیلیے جبری گمشدہ کرنے کا آغاز

سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد اراکین قومی اسمبلی اور اُن کے رشتے داروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، تحریک انصاف
پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کو وفاداری تبدیل کروانے کیلیے جبری گمشدہ کرنے کا آغاز

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2024

سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آنے کے بعد 41 آزاد اراکین کی وفاداریاں تبدیل کروانے اور انہیں جبری لاپتہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس بات کا انکشاف تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کیا اور بتایا کہ چند گھنٹوں کے دوران اُن کے ایک رکن قومی اسمبلی جبکہ دوسرے کے والد، بھائی کو جبری طور پر لاپتہ کر کے وفاداری تبدیل کروائی جارہی ہے۔

چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 41 میں سے 25  حلف نامے آ چکے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے اراکین کو لاپتہ کیا گیا،سپریم کورٹ ہمارے اب تک اٹھائے گئے اراکین اسمبلی اور کارکنان کو بازیاب کروائے۔

اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ہمارے ارکان پر دباؤ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ہمارے ایک ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان کو گھر سے جبری طور پر اٹھا لیا گیا ہے، ملک احمد کے بھائی اور بیٹے کو اٹھا لیا گیا، ہماری استدعا ہے کہ ارکان کو اٹھانے کے معاملہ کی سپریم کورٹ جلد ازجلد سماعت کرے۔

انہوں نے کہا کہ کل تک ہم 41 ارکان کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے، الیکشن کمیشن جلد از جلد ہمارے ارکان کی پارٹی وابستگی کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نئے مقدمات درج کرنا بدنیتی ہے، ہمارا پہلے سے طے ہے کہ پی پی پی مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے ساتھ آن بورڈ آجائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان  رؤف حسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو فراڈ الیکشن کا مجرم قرار دیا ہے، ہم چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آئین سے غداری کے مقدمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم جلد چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بڑی عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، خدشہ ہے کہ الیکشن کمیشن اب بھی ہمارے ارکان کے بیان حلفی پر کوئی مسئلہ کھڑا کرے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!