پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کیلیے پیکا عدالتوں کا قیام

پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کیلیے پیکا عدالتوں کا قیام

رؤف حسن سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کا امکان ہے
پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کیلیے پیکا عدالتوں کا قیام

ویب ڈیسک

|

24 Jul 2024

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کیلیے پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلیے اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کا قیام کردیا جبکہ رؤف حسن اور دیگر کا ٹرائل بھی ان عدالتوں میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے نئی قائم عدالتوں میں ہونے کا امکان ہے۔  

عدالتوں کی تشکیل کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دے دیا گیا ہے، دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہوں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!