پی ٹی آئی سے مذاکرات اسیٹبلشمنٹ کی رضامندی سے ہونے کا انکشاف

پی ٹی آئی سے مذاکرات اسیٹبلشمنٹ کی رضامندی سے ہونے کا انکشاف

یہ انکشاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کیا ہے
پی ٹی آئی سے مذاکرات اسیٹبلشمنٹ کی رضامندی سے ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

2 Jan 2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی رضامندی کے بعد ہی حکومت مذاکرات کررہی ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا جو کردار ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رضامندی کے بعد ہی مذاکرات کررہی ہے۔

انہوں نے کسی اور جگہ مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں کہیں بھی کسی اور سے کوئی مذاکرات نہیں کررہا، کھلی کتاب ہوں اور جوب بھی ہوگا وہ کھل پر آپ سب کے سامنے آجائے گا‘۔ انہوں نے حکومت کے علاوہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید بھی کی۔ علی امین گنڈا پور نے مذاکرات میں حکومت کے رویے کو مثبت قرار دیتے ہوئے بات چیت آگے بڑھنے کی امید ظاہر کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 26 نومبر کو جن لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں وہ شہدائے جمہوریت ہیں اور ہم انہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!