پی آئی اے کی ایئرہوسٹس منی لانڈرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس منی لانڈرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

جدہ جانے والی پرواز سے ایئرہوسٹس کو اتار کر تلاشی لی گئی تو ہزاروں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی
پی آئی اے کی ایئرہوسٹس منی لانڈرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایئر ہوسٹس کو کسٹم حکام نے غیرملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

کسٹم حکام اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن حکام نے شک کی بنیاد پر جدہ جانے والی پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو پرواز سے اتار کر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران ایئرہوسٹس کے جرابوں سے سعودی ریال اور امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز راجہ بلال کے مطابق برآمد شدہ رقم میں 37,318 ڈالر اور 40,000 سعودی ریال شامل ہیں۔ 

یہ کرنسی نوٹ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس نے اپنے جرابوں میں چھپا رکھے تھے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد خاتون کیبن کریو عملے کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی سی کسٹمز راجہ بلال نے کہا کہ وزیراعظم اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایئر ہوسٹس اپنے جوتوں کے نیچے پہنی ہوئی جرابوں سے کرنسی نکال رہی ہے۔

پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کو ایئر ہوسٹسز کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ کی اطلاع دی گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!