پیٹرولیم ڈیلرز سندھ نے بھی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

پیٹرولیم ڈیلرز سندھ نے بھی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

4مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی کال غیر معینہ مدت کے لیے ہوگی
پیٹرولیم ڈیلرز سندھ نے بھی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

Webdesk

|

25 Feb 2025

 اسلام آباد:آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ بھی ڈی ریگولیشن کے خلاف 4 مارچ کی ہڑتال کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہڑتال کی حمایت کا اعلان آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رضا عباس نے مرکزی رہنما نعمان بٹ و دیگر رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

رضا عباس کا کہنا تھا کہ 4مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی کال غیر معینہ مدت کے لیے ہوگی اور ہڑتال حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن چند او ایس سیز کی کارٹلائزیشن کا باعث بنے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی پی ڈی اے کی کال پر 4 مارچ کو کراچی، سندھ کے تمام پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔وزارت پیٹرولیم چند کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے ڈی ریگولیشن کرکے پیٹرولیم سیکٹر چند پلئیرز کے ہاتھوں یرغمال بنایا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!