پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

Webdesk

|

15 May 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بھیجی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں15روپے 39 پیسے کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے88پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کم کردی گئی ، قیمت کم ہونے کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 161روپے 17پیسے ہوگئی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86پیسے کم کردی گئی ہے۔  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!