قبائلی اضلاع میں ٹیکس، حکومت نے علی امین گنڈا پور کی بات مان لی
ویب ڈیسک
|
12 Jun 2024
وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ٹیکس چھوٹ میں ایک سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطالبے پر وفاقی کابینہ نے کے پی کے میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس کی چھوٹ ایک سال تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں محکمہ خزانہ نے فاٹا اور پاٹا میں دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم وزیر اعظم کی کے پی کے وزیراعلیٰ سے ملاقات اور ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کے وعدے کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں ٹیکس کی چھوٹ میں ایک سال کا اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ قبائلی علاقوں کے لیے ایک سال ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی۔
Comments
0 comment