قدرت مہربان، پاکستان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک
|
8 Apr 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام سے ریل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے جن سے پیداوار شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماری انرجیز نے اسپن وام-1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
یہاں پر 64/64" کے قطر کی گیس پائپ لائن اور 3,264 psig کے ویل ہیڈ فلونگ پریشر پر 70.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 310بی بی ایل یومیہ تیل کا بہاو دیکھاگیاہے۔
ماری انرجیز 55 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم بالترتیب 35 اور 10 فیصد حقوق کے ساتھ شراکت دار ہیں۔
ماری انرجیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فہیم حیدر نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل وگیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا اور سیکورٹی فورسز، صوبائی و وفاقی حکومتوں، مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں ، ڈی جی پی سی اور وزارت پٹرولیم کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments
0 comment