قربانی کی کھالوں کے حصول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

قربانی کی کھالوں کے حصول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

خلاف ورزی کی صورت میں کھالیں ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کی جائیں گی۔
قربانی کی کھالوں کے حصول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

Webdesk

|

15 May 2026

 کراچی: محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے حصول کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنا ممنوع ہوگا۔ صرف رجسٹرڈ فلاحی ادارے، مدارس اور رفاہی تنظیمیں اجازت حاصل کر سکیں گی۔

جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانا، بینرز، جھنڈے، لاڈ اسپیکر یا اعلانات کے ذریعے مہم چلانا ممنوع ہوگا۔

 زبردستی کھالیں جمع کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ اجازت نامہ ہمہ وقت ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں کھالیں ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!