اقرار الحسن کے گھر پر فائرنگ، نائن ایم ایم کے خول برآمد

اقرار الحسن کے گھر پر فائرنگ، نائن ایم ایم کے خول برآمد

پولیس کو جائے وقوعہ سے خول مل گئے، مقدمہ اندراج کیلیے درخواست دائر
اقرار الحسن کے گھر پر فائرنگ، نائن ایم ایم کے خول برآمد

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2024

لاہورکے علاقے ڈیفنس سی میں اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے چند منٹوں کے وقفے سے ہوائی فائرنگ کی ہے۔

اقرار الحسن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک ہفتے قبل بھی اسی طرح فائرنگ کی گئی تھی۔ انہوں نے واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تو ایس پی کینٹ کی سربراہی میں نفری وہاں پہنچی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں جبکہ فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اقرار الحسن نے واقعے کے حوالے سے متعلقہ ڈیفنس سی تھانے میں بھی درخواست جمع کرادی۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ واقعے کی تفتیش کررہے ہیں، کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد لی جارہی ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!