قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی کا سول اور عسکری قیادت سے احتجاج

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی کا سول اور عسکری قیادت سے احتجاج

آپ نے ہماری پارٹی کو ختم کردیا ہے، وزیراعلی کا مکالمہ
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی کا سول اور عسکری قیادت سے احتجاج

ویب ڈیسک

|

20 Mar 2025

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سول اور عسکری قیادت کے سامنے پی ٹی آئی کے خلاف جاری رویے پر آواز اٹھا دی۔

میڈیا پر نشر ہونے والی اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونکوا علی امین گنڈاپور نے سول اور عسکری قیادت سے سوال کیا کہ آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا ہے، اس دہشت گردی کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے 9 مئی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کیا اور وہ وہاں موجود تھے انہیں سزائیں ملنی چاہیے اور میں مانتا ہو کے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،۔

اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2024 کے الیکشن میں ہمیں تو الیکشن کی کیمپئین نہیں کرنے دی گئی کیونکہ ہمیں تو تھریٹ تھی، جبکہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں کھل کر مہم چلائی۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!