قومی اسمبلی سے بھی 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

قومی اسمبلی سے بھی 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

آئینی ترمیم کی مخالفت میں جے یو آئی کے 4 اراکین نے ووٹ دیے۔
قومی اسمبلی سے بھی 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

Webdesk

|

12 Nov 2025

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت دو تہائی اکثریت کے ساتھ 27 ویں آئینی ترمیم کو شق وار منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی ترمیم کی مخالفت میں جے یو آئی کے 4  اراکین نے ووٹ دیے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی اور کہا کہ27ویں آئینی ترمیم کے خدوخال سینیٹ میں پیش کردیے تھے، قانون اور آئین میں ترمیم ایک ارتقائی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔

اس کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کی گئی اور  تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں، ترمیم کی حمایت میں 233  ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔ جمعیت علمائے اسلام نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

حکومتی بینچز پر 233اراکین موجود ہیں اور حکومت کو ترمیم کیلئے224 اراکین کی حمایت درکار ہے۔

حکومت کی قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم منظور کرانے کیلئے پوزیشن مستحکم ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!