رجب بٹ کا تنازع، کراچی بار کی درخواست پر یوٹیوبر کے وکیل کا لائسنس معطل

رجب بٹ کا تنازع، کراچی بار کی درخواست پر یوٹیوبر کے وکیل کا لائسنس معطل

اس درخواست میں مقدمہ درج ہونے سمیت دیگر وجوہات اور مقدمے کی تفصیلات بتائیں گئیں
رجب بٹ کا تنازع، کراچی بار کی درخواست پر یوٹیوبر کے وکیل کا لائسنس معطل

ویب ڈیسک

|

1 Jan 2026

یوٹیوبر رجب بٹ اور کراچی کے وکلا کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے متنازع بیان کے بعد وکلا کی جانب سے عدالتی احاطے میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور مقدمہ درج ہونے کے بعد معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔

نئی پیشرفت کے مطابق وکلا کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں درج مقدمے پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے پنجاب بار کونسل کو ایک تحریری درخواست لکھی۔

اس درخواست میں مقدمہ درج ہونے سمیت دیگر وجوہات اور مقدمے کی تفصیلات بتائیں گئیں اور رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ کا وکالت نامہ منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کردیا۔

لائسنس معطل ہونے کے بعد اب میاں علی اشفاق رجب بٹ کے مقدمات کی پیروی نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ پر عدالتی احاطے میں تشدد پر وکیل میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ نے شدید احتجاج کیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!