رجب بٹ پر تشدد، ایچ آر سی پی کی شدید مذمت
ویب ڈیسک
|
2 Jan 2026
ہیومن رائٹس کمیشن (ایچ آر سی) نے عدالتی احاطوں میں تشدد، دھمکیوں اور خود ساختہ کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات قانون کی بالادستی اور منصفانہ سماعت کے حق کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔
ایک بیان میں ایچ آر سی کا کہنا تھا کہ بالخصوص عدالتوں کے اندر ہونے والی بدامنی اور طاقت کے استعمال سے انصاف کا نظام کمزور پڑتا ہے۔
کمیشن نے مطالبہ کیا کہ حالیہ واقعات کی فوری، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے۔
ہیومن رائٹس کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سائلین، وکلا اور عدالتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عدالتیں خوف کے بغیر انصاف کی فراہمی کا مرکز بنی رہیں۔
Comments
0 comment