رمضان میں کراچی کا موسم کیسا ہوگا؟

5 hours ago

رمضان میں کراچی کا موسم کیسا ہوگا؟

موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کردی
رمضان میں کراچی کا موسم کیسا ہوگا؟

ویب ڈیسک

|

3 Feb 2025

رمضان المبارک میں کراچی کے موسم کے حوالے سے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے۔

موسمیات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اگلے ایک ماہ کا زائچہ کھینچتے ہوئے بتایا ک کراچی میں کل منگل اور پرسوں بدھ کو سردی کی شدت بڑھے گی۔

منگل اور بدھ کو شہر کا درجہ حرارت بھی 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ماہ صیام کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہنے کی توقع ہے۔تاہم دن نسبتاً گرم اور راتیں سمندری ہواؤں کی وجہ سے بہتر موسم کے زیر اثر رہیں گی۔

کراچی میں 20 مارچ سے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم موسم ہی کے زیر اثر گزرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!