ارمغان کی منی لانڈرنگ کیلیے انٹرپول سے سلور نوٹس کیلیے رابطے کا فیصلہ، مگر یہ کیا ہے؟

ارمغان کی منی لانڈرنگ کیلیے انٹرپول سے سلور نوٹس کیلیے رابطے کا فیصلہ، مگر یہ کیا ہے؟

ایف آئی اے نے سلور نوٹس کے اجرا کیلیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے
ارمغان کی منی لانڈرنگ کیلیے انٹرپول سے سلور نوٹس کیلیے رابطے کا فیصلہ، مگر یہ کیا ہے؟

ویب ڈیسک

|

7 Apr 2025

ارمغان منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرتے  انٹرپول سے ارمغان کے سلور نوٹس کے لیے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارمغان کیس میں منی لانڈرنگ کھوج و تحقیقات کے تناظر میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، ایف آئی اے، انٹرپول سے ارمغان کے سلور نوٹس کے اجراءکے لیے رابطہ کرے گی۔

سلور نوٹس کیا ہے؟

ایف آئی اے سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرون ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائینگی،سلور نوٹس کے اجراء کے بعد ارمغان کے بیرون ملک بینک اکاونٹس سیز کروائے جا سکیں گے۔

ارمغان کا منی لانڈرنگ کا پیسہ پاکستان لانے کے لیئے بھی سلور نوٹس کے زریعے درخواست کی جائے گی۔

سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں 193 ممالک میں ارمغان کے اثاثہ جات کی کھوج لگائی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ انٹرپول نے مجرمانہ اثاثوں کا پتہ لگانے والا پہلا سلور نوٹس رواں سال کے جنوری میں جاری کیا،سلور نوٹس انٹرپول کے کلر کوڈڈ نوٹسز اور ڈفیوژنز کے سوٹ میں تازہ ترین اضافہ ہے،جودنیا بھر میں معلومات کے لیے الرٹس اوردرخواستوں  اشتراک کے اہم نوعیت کا نوٹس ہے،جسے رکن ممالک  پر مشتمل ایک پائلٹ مرحلے کےطور پر شروع کیا گیا ہے۔

سلور نوٹسز کے ذریعے رکن ممالک کسی شخص کی مجرمانہ سرگرمیوں جیسے کہ فراڈ، بدعنوانی، منشیات کی اسمگلنگ، ماحولیاتی جرائم اور دیگر سنگین جرائم سے منسلک اثاثوں کے بارے میں معلومات کی درخواست دی جاسکتی ہے،ان میں  جائیدادوں، گاڑیوں، مالی کھاتوں اور کاروباروں سمیت منی لانڈری شدہ اثاثوں کے بارے میں معلومات تلاش،شناخت جیسی سہولیات ممکن ہیں، ایسی معلومات کو دو طرفہ بنیاد پر قومی قوانین کے تحت ضبطیگی یا بازیابی کی کارروائیاں بھی کی جاسکتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!