رؤف حسن پر حملہ، پی ٹی آئی کا تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

رؤف حسن پر حملہ، پی ٹی آئی کا تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

حملہ آور خواجہ سرا نہیں بلکہ ماہر اور تربیت یافتہ تھے، انہوں نے بتایا کہ دو روز سے مجھے تلاش کررہے تھے، رؤف حسن کی جذباتی پریس کانفرس
رؤف حسن پر حملہ، پی ٹی آئی کا تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

22 May 2024

پی ٹی آئی نے رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ 

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن، اعظم سواتی، شوکت بسرا، خالد خورشید نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی سیکرٹری انفارمیشن پر نجی چینل کے باہر قاتلانہ حملہ ہوا جو کہ پہلی بار نہیں ہوا۔ ایک روز پہلے بھی ان پر حملہ ہوا جس کو رپورٹ کیا جانا چاہیے تھا۔ مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، تیز دھار آلے سے ایک پوری سائیڈ چیر ڈالی۔ اللہ نے رؤف حسن کو دوسری زندگی دی ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ایف آئی آر کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، وہ کیس کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ ہیڈ محرر سامنے آئے جس نے ایف آئی آر کسی کے کہنے پر لکھ دی، ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات کا ذکر تک نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں عدلیہ اس کیس پر فی الفور جوڈیشل کمیشن بنائے جو اس حملے کی تحقیقات کرائے۔ 

مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پریس کانفرنس کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال میں ہماری آوازوں کے ساتھ میڈیا کی آواز کو بھی مسخ کیا گیا، اداروں کی جس طرح تضحیک کی جارہی ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے عمران خان کی حکومت کو گرایا اس کے بعد پی ٹی آئی پر جو ظلم ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، ہماری درخواست کے باوجود جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا، جمہوریت کے پیچھے ایک انفرادی ڈکٹیٹرشپ جاری ہے۔

رؤف حسن نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مجھے روک کر کہا کہ وہ دو تین دن سے مجھے تلاش کررہے تھے، انہوں نے میری گردن پر تیز دھار آلے سے حملہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں خواجہ سرا ملوث نہیں کیونکہ انہیں واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، حملہ آور ماہر اور تربیت یافتہ تھے جنہوں نے میری شہہ رگ کاٹنے کی کوشش کی تھی۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہماری جان چلی جائے مگر اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!