راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکار شہید

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکار شہید

آزاد جموں و کشمیرکے امن و امان کو تباہ کرنے اور افراتفری پھیلانے والیعناصر کیخلاف قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے
راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکار شہید

Webdesk

|

14 Jul 2026

راولا کوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مذموم ایجنڈے میں ناکامی کے بعد آج صبح کالعدم ایکشن کمیٹی کیمسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پرفائرنک کی۔

بزدلانہ کارروائی کے بعد امن وامان کی بحالی کیلئے پیش قدمی کرنے والی پولیس اور معاونت کیلئیپہنچنے والی رینجرزپرمسلح جتھوں نے جدید ہتھیاروں سے سیدھی فائرنگ کی۔

جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاجدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے.ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کے خلاف فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیرکے امن و امان کو تباہ کرنے اور افراتفری پھیلانے والیعناصر کیخلاف قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، آزاد کشمیرحکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے قانون شکنی کرنے والے انتشاری عناصرکیخلاف زیروٹالرنس کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انتشاری کمیٹی کے سابقہ مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا، میرپور پولیس نے دوبارہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ، جلا گھیرا اور اہلکاروں پر حملوں سے متعلق مقدمات کو دوبارہ فعال کیاگیا ہے۔

میر پور آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے کے بعد نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!