راولپنڈی: عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ڈانس پارٹی، عوام میں غم و غصے کی لہر

راولپنڈی: عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ڈانس پارٹی، عوام میں غم و غصے کی لہر

راولپنڈی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مقامی افراد کی جانب سے منعقدہ متنازع ڈانس پارٹی نے عوام میں غم و غصے کو جنم دیا۔
راولپنڈی: عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ڈانس پارٹی، عوام میں غم و غصے کی لہر

Webdesk

|

18 Sep 2024

راولپنڈی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ڈانس پارٹی کے باعث عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مقامی افراد کی جانب سے منعقدہ متنازع ڈانس پارٹی نے عوام میں غم و غصے کو جنم دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا واقعہ سول لائنز تھانے کی حدود میں ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ ویڈیو میں مردوں کو سڑک پر خواجہ سرائوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں کچھ مردوں کو خواجہ سرائوں پر کرنسی نوٹوں کی بارش کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس دوران شازیہ خشک کا ہٹ گانا مست قلندر پس منظر میں چل رہا تھا۔

جیسے ہی اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، لوگوں نے منتظمین کو "مقدس موقع کی حرمت کو نظر انداز کرنے" پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ کو ناقابل قبول اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے والے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور مقدس دن کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات میں مدد کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!