رواں سال 2025 کا پہلا سپر مون کب نظر آئے گا ؟

Webdesk
|
5 Oct 2025
کراچی: سال 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ سات اکتوبر کو کیا جاسکے گا،جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 47 منٹ پر دکھائی دے گا، یہ سپر مون ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا، یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فورا بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہو جائے گا۔
اس سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا، اس کے بعد مزید دو سپر مونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر نظر آئیں گے۔
ترجمان کے مطابق اکتوبر 2025 کے سپر مون کا خاص پہلو یہ ہے کہ یہ سیارہ زحل (Saturn) کے قریب دکھائی دے گا، جو 6 اور 7 اکتوبر کی شام کو چاند کے بائیں (مغربی)جانب نظر آئے گا۔
Comments
0 comment