رواں سال 77 ہزار پاکستانی حج کی سعادت سے محروم کیوں ہوں گے؟ وجہ سامنے آگئی

رواں سال 77 ہزار پاکستانی حج کی سعادت سے محروم کیوں ہوں گے؟ وجہ سامنے آگئی

پرائیوٹ حج ٹو آپریٹر کیوجہ سے یہ سب ہوا
رواں سال 77 ہزار پاکستانی حج کی سعادت سے محروم کیوں ہوں گے؟ وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

5 Apr 2025

سعودی تقاضوں پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے پاکستان کے نجی حج کوٹے کا بڑا حصہ استعمال نہ ہو سکا، 77 ہزار سے زائد حاجیوں اس سال فریقہ مقدس سے محروم رہیں گے۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔  

کیبنٹ ڈویژن کے سیکرٹری کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے اس معاملے کا جائزہ لیا، جس میں مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نے تفصیلی بریفنگ دی۔  

بریفنگ کے مطابق، نجی حج آپریٹرز معاہدوں کی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے مختص کردہ 89,801 میں سے صرف 12,500 سلاٹ ہی بک ہو سکے۔ نتیجتاً، بڑی تعداد میں حاجی اس مقدس سفر سے محروم رہ گئے۔  

یہ بھی انکشاف ہوا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے سعودی حکام سے بکنگ کی آخری تاریخ بڑھانے کی درخواست کی تھی، لیکن انہوں نے اسے مسترد کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!