سعودی عرب، گرمی کیوجہ سے کتنے پاکستانی حجاج کی اموات ہوئیں؟

سعودی عرب، گرمی کیوجہ سے کتنے پاکستانی حجاج کی اموات ہوئیں؟

پاکستانی حج مشن نے اعداد و شمار جاری کردیے
سعودی عرب، گرمی کیوجہ سے کتنے پاکستانی حجاج کی اموات ہوئیں؟

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث کم از کم 35 پاکستانی عازمین حج جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے بھی بتایا کہ مملکت میں کل 35 عازمین جن کا تعلق جنوبی ایشیائی ملک سے تھا، انتقال کر گئے۔تاہم انہوں نے ان اموات کی وجہ سعودی عرب میں چلچلاتی گرمی کو قرار نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں 20، مدینہ میں چھ، منیٰ میں چار، عرفات میں تین اور مزدلفہ میں دو ہلاکتیں ہوئیں۔

ڈارئریکٹر جنرل حج نے ایک بیان میں واضح کیا کہ "ہمارے علم میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں حجاج کرام کو دکھایا گیا ہے اور کوئی بھی ان کی مدد کے لیے نہیں آ رہا ہے۔ یہ ویڈیوز بے بنیاد ہیں کیونکہ ان کی صداقت کی تصدیق نہیں کی جاسکی اور ان کی تاریخ یا سال کا تعین نہیں کیا جاسکا‘‘۔

دوسری جانب اے ایف پی نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب میں حج 2024 کے دوران گرمی اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر تقریباً 922 عازمین جاں بحق ہوئے۔مملکت میں پیر کو مقدس شہر میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سیلسیس (125 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا، جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں۔

اے ایف پی نے عرب سفارت کاروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ مرنے والے زائرین میں 600 مصری تھے جن میں سے زیادہ تر گرمی سے متعلق بیماریوں کا شکار ہوئے۔کم از کم 60 اردنی زائرین بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جو منگل کے روز عمان کی طرف سے بتائی گئی سرکاری تعداد 41 سے زیادہ ہے۔

سعودی حکام نے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 2500 سے زائد عازمین کا علاج کرنے کی اطلاع دی ہے لیکن اتوار سے اب تک اس اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اموات کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!