سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس 2 بیٹوں سمیت گرفتار
Webdesk
|
7 Jun 2024
اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو انکے 2 بیٹوں سمیت کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہری شیراز خان نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرایا، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو سردارتنویرالیاس نے مزاحمت کی۔
مزاحمت اور کارِسرکار میں مداخلت پر اسلام آباد پولیس نے سردارتنویرالیاس کو انکے دو بیٹوں سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار کیے گئے دیگر افراد میں ایک سردار تنویر الیاس کا بھتیجا جبکہ 4 ڈرائیور شامل ہیں۔
پولیس نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ان کی پانچ گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
Comments
0 comment