صدر مملکت نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے آئین کے تحت آئینی ترمیم کی منظوری پر دستخط کیے
صدر مملکت نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک

|

21 Oct 2024

26ویں آئینی ترمیم کی اکثریت سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بل پر دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 اتوار کو قومی اسمبلی میں اس بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

 سیاسی جانب سے کشیدہ ماحول کے درمیان قومی اسمبلی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس نے 26 آئینی ترامیم کے بل کو ایکٹ آف پارلیمنٹ 2024 میں تبدیل کردیا۔

 گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد، ترامیم پر عملدرآمد کیا جائے گا، اور اس کے بعد، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے جانشین کی تقرری کے عمل کو شروع کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

 آرٹیکل 175-A کے ذیلی سیکشن تین کے تحت، موجودہ چیف جسٹس نے تین ججوں کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے، جس میں تینوں میں سے ایک کو عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا جائے گا۔

 چیف جسٹس کا منتخب کردہ نام وزیراعظم کو بھیجا جائے گا، اور وزیراعظم صدر کو چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کا مشورہ دیں گے۔

 12 رکنی کمیٹی جس میں آٹھ ایم این ایز اور چار سینیٹرز ہوں گے جس میں ٹریژری بنچ کے ارکان کی اکثریت ہوگی، چیف جسٹس کے عہدے کے لیے تین میں سے ایک جج کے نام پر غور کرے گی اور اسے وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!