صدر زرداری کو کورونا کی تشخیص، حالت بدستور خراب

صدر زرداری کو کورونا کی تشخیص، حالت بدستور خراب

میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس سے کورونا ثابت ہوا ہے
صدر زرداری کو کورونا کی تشخیص، حالت بدستور خراب

ویب ڈیسک

|

2 Apr 2025

صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس سے متاثر  ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انکی حالت خراب ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد فی الحال قرنطینہ میں ہیں۔ ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بدھ کو نجی نیوز چینل کو تصدیق کی کہ صدر موصود کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں۔  

ڈاکٹر عاصم کے مطابق، صدر زرداری کو ایک نجی ہسپتال میں متعدی امراض کے ماہرین کی نگرانی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ میڈیکل ٹیم ان کی صحت کی مستقل نگرانی کررہی ہے اور ضروری طبی اقدامات کیے جارہے ہیں۔  

حکام نے صدر کے معمول کے سرکاری کاموں کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے جب تک کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوجاتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!