صحافی فرحان ملک کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور
ضلعی جج نے ضمانت منظور کرلی

ویب ڈیسک
|
7 Apr 2025
پیکا ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار ہونےوالے صحافی فرحان ملک کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔
علاوہ ازیں کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کے کیس میں بھی فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
Comments
0 comment