شہباز گل کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈیوٹی نہ دینے والے پولیس اہلکاروں کو ترقی دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2024
پاکستان تحریک انصاف کے خود ساختہ جلا وطن رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے معذرت کرنے والے اسلام آباد پولیس اہلکاروں کو ترقی دینے کا اعلان کردیا۔
شہباز گل نے پولیس اہلکاروں کی فہرست شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پولیس اہلکاروں کی فہرست شیئر کی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں گل نے پولیس اہلکاروں کی تعریف کی اور اقتدار میں آنے کے بعد انہیں معاوضہ اور ترقی دینے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے معذرت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف انکوائری مکمل کر کے ان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments
0 comment